لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کی قیادت بیرسٹر میاں حماد اظہر نے کی۔ عابد میر، عفیف صدیقی ،میاں عابد، ملک ظہیر ،انیس سروز، مرزا خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
رہنما تحریک انصاف حماد اظہرنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفرکا نظام چل سکتا ہےظلم کا نہیں، الیکشن کرانا ہمارا حق ہے، امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پورا پاکستان عمران خان کی طرف دیکھ رہا ہے، آج ہم الیکشن کراؤملک بچاؤتحریک کا اعلان کرتے ہیں۔
حماد اظہر کا ریلی کے باقاعدہ آغاز سے پہلے عوام سے خطاب#چوروں_کے_8_مہینے pic.twitter.com/yExllx34gr
— PTI Lahore (@PTIOfficialLHR) December 7, 2022