ڈی آئی خان: کار اور منی مزدا کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق، 8 مزدور زخمی

Published On 01 November,2022 10:02 am

ڈی آٸی خان: (دنیا نیوز) کار اور منی مزدا کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چہکان کے قریب کار اور مزدوروں سے بھرے منی مزدے کے مابین خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار 8 مزدور بھی شدید زخمی ہوئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔