کولمبیا: بس حادثے میں 20 افراد ہلاک، 14 زخمی

Published On 16 October,2022 10:03 am

بگوٹا: (دنیا نیوز)کولمبیا میں بس حادثے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا جس میں بیس افراد جان کی بازی ہار گئے، زخمی ہونے والے چودہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بس کو کرین کی مدد سے ہٹا کرسڑک کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔