پنڈ دادنخان میں ٹریفک حادثہ، دلہا، اس کی والدہ، دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق

Published On 24 October,2022 08:32 pm

جہلم : (دنیا نیوز) پنڈ دادنخان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ٹریفک حادثے میں دلہا، اس کی والدہ اور دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے علاقے پنڈ دادنخان میں کھیوڑہ چوآسیدن شاہ روڈ پر وادی توبر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں پر بارات والی گاڑی بے قابو ڈمپر کے نیچے دب گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں دلہا دلہن سمیت 7 افراد چل بسے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں دلہے کی والدہ بھی شامل ہیں، اس واقعہ میں متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں پر کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، بے قابو ڈمپر کی ٹکر سے متعدد گاڑیاں بھی ٹکرا گئیں، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات سامنا ہے۔