گجرات: 2 موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Published On 23 October,2022 10:27 pm

گجرات: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقہ ٹانڈہ میں موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو گجرات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ حسنین، 18 سالہ عبداللہ، 16 سالہ یاسین اور 16 سالہ زین شامل ہیں۔

گجرات پولیس کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔