پی آئی اے نے بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کردی

Published On 20 July,2022 08:26 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کے بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کردی۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پر 8 فیصد کمی کی ہے، گلف اور متحدہ امارات کے روٹس پر 15 فیصد کی نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ سعودی عرب کے روٹ پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔