کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

Published On 10 October,2022 09:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے لیاری میں کارروائی کے بعد انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی ) نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد گورنر کولاچی کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے، ملزم کا بھائی ذوالفقار 2011 میں بم بناتے ہوئے ابراہیم حیدری میں ہلاک ہوچکا ہے۔

ابراہیم حیدری تھانے میں گرفتار دہشتگرد کے ہلاک بھائی کے دیگر دو ساتھی گرفتار ہوئے تھے، ملزم کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں جس کی بناء پر تفتیش جاری ہے۔