ڈی آئی خان: ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک میں تصادم، خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق

Published On 03 October,2022 08:53 pm

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کوئٹہ ژوب شاہراہ پر خانہ بدوشوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک میں تصادم سے 4 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی سب ڈویژن درازندہ مغل کوٹ کے ساتھ شمبہ زرند کے قریب خانہ بدوش کوچیوں کے ٹریکٹر اور ٹرک کے مابین خوفناک تصادم ہوا، تمام تر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو درازندہ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شدید زخمی افراد کو ریسکیو 1122 نے ایمبولینسوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کیا۔