رحیم یار خان: ٹریکٹر ٹرالی سکول رکشے سے ٹکرا گئی، 3 بچے جاں بحق

Published On 09 September,2022 04:15 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں سکول کے بچوں کا رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سکول رکشے سے ٹکرا گئی جس نے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور6 زخمی ہوئے۔

ریسکیو احکام کا کہنا تھا کہ باغو بہار روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر سکول رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے میں رکشہ میں سوار 9 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی دوران 3 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 6 زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

بچے نواحی علاقے کے رہائشی ہیں جن کی عمریں 8 سے 16 سال ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت فرار ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے۔