نیدرلینڈز میں ٹرک راہگیروں پر چڑھ گیا، 6 افراد ہلاک، 7 زخمی

Published On 28 August,2022 10:36 pm

ایمسٹرڈیم: (دنیا نیوز) نیدر لینڈز میں ایک ٹرک ہائی وے چھوڑ کر راہگیروں پر چڑھ گیا، واقعے میں 6 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل تھے جو مقامی گاؤں کے رہنے والے تھے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کر ٹرک کو سڑک سے نیچے اتارا گیا، یہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔