لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ہر ضلع میں ہائی سکیورٹی زون بنانے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوا دی ہے۔
ہر ضلع میں ہائی سکیورٹی زونز کا تعین اس ضلع کی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کرے گی، ڈسٹرکٹ انیٹلی جنس کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوگا جبکہ ڈی پی او کمیٹی کا ممبر ہوگا، مال روڈ، کینال روڈ، وزیراعلیٰ آفس پر احتجاج نہیں ہوگا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق احتجاج کرنے والوں کے لئے ہر ضلع میں سپیشل جگہ مختص ہوگی، ہائی سکیورٹی زونز میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہوگی، پنجاب حکومت ہائی سکیورٹی زونز بنانے سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کرے گی۔