لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، صوبائی وزیر راجہ بشارت اور صوبائی معاون خصوصی عامر سعید راں بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس،سیکرٹری قانون او ردیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کاجائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیاجائے گا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سانحہ کے ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف فراہم کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی ذمہ داری پوری کرکے اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخروہوں گے۔متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کی معاونت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گےسانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سب سے پہلے وہاں پہنچے اور ان کی دادرسی کی۔