عید پر مسافروں کو ریلیف کی فراہمی، پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

Published On 07 July,2022 03:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت جاری کر دی۔

وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

عید الاضحیٰ کے دوران پی آئی اے مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی اور یہ سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لیے میسر ہوگی۔