اسلام آباد: (دنیا نیوز) سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے حریت رہنما کی مرضی کے مطابق تدفین کا حق قبول کرنے سے انکار پر سخت احتجاج کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق حریت رہنما کی پہلی برسی پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے مراسلہ تھمایا گیا، پاکستان نے سیّد علی گیلانی کی مرضی کے مطابق تدفین کے حق کو قبول کرنے سے انکار پر بھارت سے سخت احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے سید علی گیلانی کی شہدا قبرستان میں تدفین سے انکار کیا تھا، حریت رہنما یکم ستمر 2021 کو بھارت کی غیر قانونی حراست میں شہید ہو گئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان حریت رہنما کی پہلی برسی پر کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔