راولپنڈی: (دنیا نیوز) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے حریت رہنما سید گیلانی کی پہلی برسی پر ٹویٹ میں کہا کہ قوم بہادر سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔ نے کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حق خود ارادیت کی لڑائی لڑی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تمام عمر حق خود ارادیت کے لیے جدجہد میں گزری۔ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حق خود ارادیت کی لڑائی لڑی۔ سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
Pak nation pays tribute 2 brave Syed Ali Shah Geelani 4 epic resistance & fight against worst Indian oppression/atrocities in IIOJK. His lifelong struggle 4 right to self determination as per aspirations of ppl of Kashmir & UN resolutions shall always inspire generations to come.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 1, 2022