اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں حریت رہنما علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اسلام آباد میں غائبانہ نماز جنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوئے، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور صدر نے بھی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں حریت رہنما علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزرا نے شرکت کی۔
آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور وزیراعظم عبدالقیوم نیازی بھی غائبانہ نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ میرپور آزاد کشمیر میں بھی حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر، سیاسی سماجی رہنماؤں اور وکلا نے بھی شرکت کی۔ باغ اور بھمبر آزاد کشمیر میں بھی حریت رہنما علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
منصورہ لاہور میں بھی حریت رہنما علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نماز جنازہ پڑھائی۔ پشاور کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عنایت اللہ اور شہری شریک ہوئے۔