کورونا وائرس مزید 3 افراد کی جانیں نگل گیا مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ

Published On 15 August,2022 10:16 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 2 افراد کی جانیں نگل گیا، مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد تک جا پہنچی جب کہ وبا میں مبتلا مزید 2 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 18 ہزار 45 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 459 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 172 افراد کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔