کورونا کی چھٹی لہر میں پھر تیزی، مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 12 August,2022 09:27 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی چھٹی لہر میں پھر تیزی، مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 624 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.38 فیصد رہی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 299 ٹیسٹ کئے گئے، 624 مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے شکار 142 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔