کورونا پھر سر اٹھانے لگا، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز

Published On 11 August,2022 08:46 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز کر گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 353 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک مریض انتقال کر گیا۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔

قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 155 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔