کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری، 2 افراد جاں بحق ، 750 نئے مریض رپورٹ

Published On 05 August,2022 08:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں ، ملک بھر میں مزید 2 افراد جاں بحق، 750 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیس ہزار آٹھ سو چون ٹیسٹ کئے گئے، سات سو پچاس نئے مریض رپورٹ ہوئے ، ایک سو چونسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چھ صفر فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ دو مریض جاں بحق ہو گئے۔