نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کورونا وائرس کا شکار

Published On 16 July,2022 02:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ٹوئٹر پر جاری بیان کے بعد مریم نواز کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا، مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اورسیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

مریم نواز نے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دورے کئے تھے اور کل لاہور اورملتان میں کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا۔