کورونا کے وار تیز، مزید 7 جانیں نگل گیا، 732 نئے مریض رپورٹ

Published On 09 July,2022 09:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے ہیں، مزید 7 جانیں نگل گیا، 24 گھنٹوں میں 732 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.24 فیصد رہی اور اس دوران 22 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 732 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔