لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کراچی میں بارش کے باعث سیلابی کیفیت اور ناقص انتظامات پر پاکستان پیپلز پارٹی پر برس پڑے۔
خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش ہوئی جس سے شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جان سے گئے اور شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے لکھا کہ بارشوں سے کراچی میں سیلابی کیفیت پیپلزپارٹی کی 14 سال کی کرپشن اور بدانتظامی کی عکاس ہے۔ میری حکومت نے بڑےنالوں کی صفائی اور تعمیرکیلئے 35 ارب روپے فراہم کیے لیکن سندھ حکومت سالڈویسٹ ٹھکانے لگانے اور چھوٹے نالوں کی صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی۔
Flooding of Karachi bec of rains again a reflection of PPP s 14 yrs of corruption & mismanagement in governing Sindh. My govt had given Rs35bn to clean & reconstruct major nullahs but prov govt failed to perform it s task of improving solid waste disposal & cleaning minor nullahs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 11, 2022