اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا ایک بار پھر منہ زور ہونے لگا ہے، مزید 600 سے زائد نئر مریض وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 950 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 653 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
COVID-19 Statistics 05 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 5, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,950
Positive Cases: 653
Positivity %: 3.45%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 162
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کئی روز بعد کورونا میں مبتلا کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا جبکہ اب بھی 162 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں صوبہ سندھ سر فہرست ہے۔