لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید نو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 165 کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران تیئس ہزار ایک سو پچیس ٹیسٹ کئے گئے۔ آٹھ سو بہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ سات سات فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ایک سو پینسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
COVID-19 Statistics 07 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 7, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 23,125
Positive Cases: 872
Positivity %: 3.77%
Deaths: 09
Patients on Critical Care: 165
واضح رہے کہ گذشتہ روز موصولہ اعدادوشمار کے مطابق صرف ایک شخص مہلک وائرس کا شکار ہوا تھا تاہم این آئی ایچ نے آج 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق اموات میں بڑے اضافے کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔