اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی اہم اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی شہباز انتظامیہ سے ناراض ہو گئی، علیحدگی پر غور شروع کر دیا۔
حکومت کو بڑا دھچکہ، عوامی نیشنل پارٹی وعدے پورے نہ ہونے پر علیحدگی کا راستہ ماپنے لگی۔ ایمل ولی خان کی زیرصدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے وعدوں اور عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اے این پی رہنماؤں نے حکومت سے علیحدگی کی تجویز دے دی، ایمل ولی خان نے حتمی فیصلوں کے لئے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کرلیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اے این پی رہنماؤں نے حکومت سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دے دیا، اے این پی کو شکوہ ہے کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پور ے نہیں کئے گئے اور نہ ہی اہم حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔