لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ عبدالاکبر چترالی حکومتی بنچز پر نہیں بیٹھیں گے تو ریفرنس بھی آسکتا ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عبدالاکبر چترالی صاحب آپ کو کرسی عزیز ہے یا حلقے کے عوام کے مسائل اہم ہیں، آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا،آپ کو ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے، ان کے خلاف ریفرنس بھی تیار ہے لیکن یہ سب کے دوست ہیں اس لئے کارروائی نہیں کر رہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ایک آواز بھی برداشت نہ ہوئی
— Jamaat-e-Islami (@JIPOfficial) June 24, 2022
ن لیگی رہنما ایاز صادق نے جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر کو حکومت کا ساتھ نہ دینے پر ریفرنس لانے کی کھلی دھمکی دے دی pic.twitter.com/BaJLZ0CUzS
ایاز صادق نے کہا کہ اگرعبدالاکبر چترالی حکومتی بنچز پر نہیں بیٹھیں گے تو ریفرنس بھی آسکتا ہے، ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل کر وزیر خزانہ مفتاح صاحب سے مسائل حل کروائیں گے۔
اس پر جواب دیتے ہوئے مولانا عبدالاکبرچترالی نے کہا کہ ایاز صادق کہتے ہیں میرے خلاف ریفرنس تیار ہے تو لے آئیں۔ ایاز صادق کی حیثیت کیا ہے، میرے خلاف ریفرنس لائیں، ریفرنس کا جواب دوں گا۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے پیسے میں عدالت سے جاکر لےسکتا ہوں، ڈی سیٹ ہونے سے نہیں ڈرتا، سودی نظام کے خاتمے کیلئے لڑتا رہوں گا۔ اپوزیشن لیڈر اگلے الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ ہولڈر ہے ، اس لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی کیا حیثیت ہے، میں اپوزیشن لیڈر کو قبول نہیں کرتا، جس کا حکومت اور اپوزیشن لیڈر کو درد ہے۔
ایازصادق کاتعلق ن لیگ سےہے۔وہ کون ہوتےہیں بات کرنےوالے؟ @pmln_org دباؤڈال کردینی جماعتوں کےتعلقات خراب کرناچاہتی ہے۔ @AyazSadiq122 اپنی پارٹی تک محدود،ہمارے معاملات سےدوررہیں۔@NAofPakistan میں بارباراٹھ کربات کرناچاہی لیکن مجھے موقع نہیں دیاگیا،اس معاملےپرضرورجواب دوں گا۔ pic.twitter.com/LNtLmRmZWn
— Maulana Abdul Akbar Chitrali (@MaulanaChitrali) June 24, 2022
مولانا عبدالاکبر چترالی نے مزید کہا کہ دین کے لیے ڈی سیٹ ہونے پر خوش قسمت ہو ں گا ، حلقہ این اے ون کا ممبر ہوں اللہ کے سامنے بھی نمبر ون بن جاؤں گا ، انھوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ، یہ چترال کے لئے ایک یونیورسٹی نہیں بنا سکتے۔