گورنر پنجاب کی دربار داتا علی ہجویریؒ اور علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری

Published On 11 June,2022 03:17 pm

لاہور : (دنیاز نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ معاشرے میں امن، رواداری اور برداشت پیدا کرنے لے لیے حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، مفکر پاکستان علامہ اقبال کے سوچ اور افکار پہ عمل ملک کی ترقی کیلئےضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے دربار شیخ علی ہجویری ؒ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن و برداشت پیدا کرنے کیلئے علی ہجویری کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل گورنر بلیغ الرحمان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جہاں رینجرز کے دستے نے گورنر پنجاب کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔