کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے معاملے پر ان کے اہلخانہ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے اہلخانہ سٹی کورٹ پہنچ گئے، ورثا کا موقف ہے کہ بچے اپنے والد کا پوسٹمارٹم نہیں کروانا چاہتے تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر پوسٹمارٹم کروانا ضروری ہے۔
دوسری جانب پولیس افسران بھی عدالت پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو صورتحال سے آگاہ کریں گے، اگر عدالت نے اجازت دی تو میت ورثا کے حوالے کر دیں گے۔