کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں تقریب، شہداء کے اہلخانہ کو اعزازت سے نوازا گیا

Published On 30 May,2022 08:14 pm

پشاور: (دنیا نیوز) کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں عسکری اعزازت دینے کی تقریب ہوئی جس میں شہداء کے اہلخانہ کو اعزازت دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں فوجی جوانوں کو اعزازت سے نوازنے کی تقریب ہوئی، تقریب میں شہدا کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے دوران 43 شہدا کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، دو افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) دیا گیا، 15 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔