راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی عدالت کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کو سنائی جانے والی سزا کے بعد ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر اعوان کا رد عمل آ گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان من گھڑت الزامات میں یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔
Pakistan strongly condemns life sentence awarded to Yasin Malik on fabricated charges. Such oppressive tactics cannot dampen the spirit of people of Kashmir in their just struggle against illegal Indian occupation. We stand with them in quest for self-determination as per UNSCRs
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 25, 2022
انہوں نے لکھا کہ ایسے جابرانہ ہتھکنڈے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے جذبے کو پست نہیں کر سکتے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید لکھا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حق خود ارادیت کی جدوجہد کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔