لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں پنجاب اسمبلی اجلاس سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور آزاد اراکین اسمبلی شرکت کریں گے، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
دوسری جانب نون لیگ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے مابین تنازع جاری ہے، پولیس نے پنجاب اسمبلی کے افسران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور ڈی جی کوارڈی نیشن کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے رائے ممتاز کی گرفتار ی کی شدید مذمت کی اور محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھروں پر چھاپوں کو حکومت کا اوچھا ہتھکنڈہ قرار دیا۔