لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر بدل گئی، سپیکر چودھری پرویز الہٰی نے سیشن تیس مئی کی بجائے آج دن ساڑھے بارہ بجے طلب کر لیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ارکان پنجاب اسمبلی کو اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ، انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی بارہ بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں، دیکھتے ہیں منتخب ارکان کو کون اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔ سپیکر نے مزید کہا کہ حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منتخب نمائندوں کو کوئی اسمبلی داخلے سے نہیں روک سکتا۔
دوسری جانب پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، تمام دروازوں پر بھاری نفری تعینات ہے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق ملازمین کو بھی اسمبلی سیکرٹریٹ نہیں جانے دیا جا رہا، پولیس نے پنجاب اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں۔