لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے سپریم کورٹ کے منحرف ارکان اسمبلی کے حوالے سے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق ) نے اپنے وکلا کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
مسلم لیگ ق کے وکیل صفدر شاہین پیرزاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی تحریری رائے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں رہے، فیصلے کے بعد پرانی کابینہ بحال ہو گئی ہے، حمزہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے احکامات بھی کالعدم ہو ں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے کی تصدیق شدہ نقل وصول کرنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔