ڈی جی اینٹی کرپشن کاشیریں مزاری کوفوری رہاکرنےکا حکم

Published On 21 May,2022 07:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات پر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

حکام اینٹی کرپشن کے مطابق شیریں مزاری کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، اُن سے قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی، کیس ختم نہیں ہوا۔ متعدد بار شیریں مزاری کو الزامات کے جواب کے لیے بلایا لیکن وہ پیش ہی نہیں ہوئیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شیریں مزاری پر جو الزامات ہیں، اُن سے متعلق جواب تو انہیں ہر صورت دینا ہی ہوگا۔ شیریں مزاری کے خلاف کیس سابقہ دور میں بنا۔