اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن راجہ ریاض کی قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر منظوری دے دی گئی۔
17 ارکان قومی اسمبلی کے دستخطوں سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی، ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کے لئے حامی ارکان کے دستخطوں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔
سکروٹنی کے بعد راجہ ریاض کو 16 ممبران کی جانب سے حماہت حاصل تھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔