اسلام آباد:(دنیا نیوز) آرٹیکل 63 اے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو مبارک ہو، لوٹے فارغ ہوگئے۔
خیال رہے کہ آرٹیکل 63 اے کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائے دی، منحرف رکن تاحیات نا اہلی سے بچ گئے، مستقبل میں انحراف روکنے کا سوال عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو واپس بھجوا دیا۔
اس رائے پر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ، پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے، بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں۔
پاکستانی عوام کو مبارک. لوٹے فارغ. پنجاب حکومت کا جواز ختم. وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے.. بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 17, 2022
حمزہ شہباز کی پنجاب میں جعلی حکومت فارغ ہوگئی: فرخ حبیب
سپریم کورٹ کی رائے پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تاریخی فیصلہ! منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، حمزہ شہباز کی پنجاب میں جعلی حکومت فارغ ہوگئی۔
سابق وزیر مملکت نے مٹھائی تقسیم کرنے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ حق اور سچ کی فتح پر عوام میں خوشی کی لہر نظر آرہی ہے، انحراف جمہوریت کو کمزور کرتا ہے اور 63 اے کی روح ہے کہ انحراف کو روکا جائے، اگر یہ فیصلہ پہلے آجاتا تو اتحادی کبھی ساتھ نہ چھوڑتے لیکن اللہ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے، اچھا ہوا بلیک میلنگ سے چھٹکارا مل گیا۔
حق اور سچ کی فتح پر عوام میں خوشی کی لہر نظر آرہی ہے۔ انحراف جمہوریت کو کمزور کرتا ہے اور 63Aکی روح ہے کہ انحراف کو روکا جائے۔اگر یہ فیصلہ پہلے آجاتا تو اتحادی کبھی ساتھ نہ چھوڑتے لیکن اللہ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے اچھا ہوا بلیک میلنگ سے چھٹکارا مل گیا۔#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور pic.twitter.com/asAkHYXkcP
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 17, 2022 />