اسلام آباد: (دنیا نیو) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اصلاحات کی باتیں الیکشن میں تاخیر کا بہانہ ہیں، حکومت کے کسی کمیشن یا پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کو تیار نہیں، موجودہ حکومت مقبوضہ حکومت ہے جسے تسلیم نہیں کرتے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ موجوہ حکومت صرف دو ہفتے کی مہمان رہ گئی ہے، جو کچھ کرنا ہے کرلیں، دو ہفتے بعد بلاول وہیں پر ہوں گے جہاں پہلے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے خود کو این آر او دیا ہے، زرداری اور شریف فیملی پاکستان کو محکوم ملک بنانے کی سازش کر رہی ہے، ملک بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔