لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہو سکی۔
ملک میں مہنگائ کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئ ہے، یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئ، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 5, 2022
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کرائم منسٹر اور ان کی کابینہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے، اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کے آغاز کی بھی کوشش کی گئ تو پوری قوم سراپائے احتجاج بن جائے گی۔
ہم کرائم منسٹر اور ان کی کابینہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کے آغاز کی بھی کوشش کی گئ تو پوری قوم سراپاء احتجاج ہو گی https://t.co/MOl2nIVO4v
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 5, 2022
واضح رہے کہ یہ ٹویٹ امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے ردعمل میں کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ پاکستان سے معاہدے کے قریب ہے جس کے تحت پاکستان، افغانستان میں حملوں کیلئے امریکی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔