اسلام آباد: (دنیا نیوز) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسدعمر نے کہا ہے کہ یہ نااہل گلدستہ جب تک حکومت کرے گا، معیشت بیڑا غرق کرے گا۔ ان نااہل امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے معیشت کا بیڑہ تو غرق کرنا ہی ہے مگر ان کی اپنی سیاست بھی دفن ہو جانی ہے۔
اسدعمر نے کہا ہے کہ نااہل امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا ہر دعویٰ جھوٹا، ہر قدم ملک پر بھاری پڑ رہا ہے، مہنگائی کم کرنے کے دعویٰ کا حال بھی پیٹ پھاڑ کر لوٹی گئی دولت واپس نکلوانے والی بڑھکوں جیسا ہورہا ہے۔ زرداری کو تو لاڑکانہ اور لاہور کی سڑکوں پر نہ گھسیٹ سکے، ایک ہی ماہ میں افراط زر کی شرح 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ کرائم منسٹر اب اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا دینے جیسی مضحکہ خیز شعبدہ بازیاں فرما رہے ہیں۔