اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ای سی پی پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ قوم یہ جان کے کہ امریکی خط ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہے، کیونکہ عمران نے اس سے لاکھوں ڈالر غیر قانونی طور پر لیے ہوئے ہیں، ای سی پی پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔
قوم یہ جان کے کہ امریکی خط ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہے کیونکہ عمران نے اس سے لاکھوں ڈالر غیر قانونی طور پر لیے ہوئے ہیں۔ ECP پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اداروں پر حملے اور گھیراؤ جلاؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کے لیے دباؤ بڑھانے کا حربہ ہے، کان کھول کے سن لو! تمہاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمہاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔ اپنی حکومت نا سنبھال سکا، اپنی پارٹی نا سنبھال سکا اور باتیں سن لو! تمہارا کھیل ہمیشہ کے لیے ختم انشاء اللّہ!۔
اداروں پر حملےاور گھیراو جلاؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کے لیے دباو بڑھانے کا حربہ ہے۔ کان کھول کے سن لو! تمھاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمھاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔ اپنی حکومت نا سنبھال سکا، اپنی پارٹی نا سنبھال سکا اور باتیں سن لو! تمھار کھیل ہمیشہ کے لیے ختم انشاءاللّہ!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2022