کورونا کی پانچویں لہر میں مسلسل کمی، دوسال بعد پہلی بار کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

Published On 23 March,2022 09:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کی پانچویں لہر میں مسلسل کمی جاری ہے، دو سال بعد پہلی بار ملک بھر میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، مزید 443 مریض رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ دو سال میں پہلی بار گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی، مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ دو آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران 443 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔

ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 22 ہزار 862 ہو گئی۔