ہانگ کانگ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، 20 ہزار نئے کیسز رپورٹ

Published On 18 March,2022 05:04 pm

ہانگ کانگ:(دنیا نیوز) کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہانگ کانگ میں 20 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ہانگ کانگ انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز 20 ہزار 82 نئے مریض سامنے آئے جبکہ اس سے پہلے یہ تعداد 21 ہزار 650 تھی، اس دوران ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز ہانگ کانگ بھر میں مہلک وائرس سے 206 افراد چل بسے۔ ایک دن پہلے یہ تعداد 202 تھی۔

ہانگ کانگ انتظامیہ نے وائرس کی روک تھام کے لیے سخت شرائط و ضوابط دوبارہ لاگو کردیے جبکہ قرنطینہ سنٹرز بھی کھول دیے گئے ہیں۔