لاہور: (دنیا نیوز) ترین گروپ کے رابطوں میں مزید تیزی آ گئی، ترین گروپ کے ارکان کے باہمی رابطوں کا ابتدائی راونڈ مکمل ہوگیا، ترین گروپ پیدا شدہ سیاسی صورتحال میں اپنا سیاسی کردار ادا کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کا باضابطہ اجلاس جلد طلب کئے جانے کا امکان ہے، ترین گروپ کی گزشتہ رات سے غیر رسمی مشاورتی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، ترین گروپ آئندہ ہفتے بھرپور سیاسی سرگرمیوں کا سسلسلہ شروع کرے گا اور سیاسی صورتحال سے الگ نہیں رہے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رابطے کے بعد ترین گروپ کی چوہدری برادران سے ملاقات کا اہتمام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس ضمن میں دونوں جماعتوں کے مشترکہ دوست ترین گروپ کے مرکزی رہنماوں کی چوہدری برادران سے ملاقات کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔