لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے فراڈ، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنا پر نمٹا دیں۔ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو گرفتار نہ کرنے کا بیان دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین اور رفاقت علی گوندل نے مقدمات کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین عدالت میں پیش ہوٸے۔ ایف آٸی اے کے تفتیشی نے دونوں عدالتوں میں بیان دیا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، ابھی ریکارڈ کا جاٸزہ لے رہے ہیں۔
جہانگیر ترین کے وکلا نے کہا کہ تمام ریکارڈ ایف آٸی اے کے پاس ہے لہذا گرفتاری کی ضرورت بھی نہیں۔ ملزمان کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کسی بھی تادیبی کاررواٸی سے 7 روز پہلے ایف آٸی اے عدالت اور جہانگیر ترین کو آگاہ کرے۔
جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر اراکین اسمبلی بھی اظہار یکجہتی کے لیے عدالت پہنچے۔