اسلام آباد: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن پر عالمی ہوا بازی تنظیم اکاؤ کے سیفٹی اعتراضات ختم، جس کے بعد سول ایوی ایشن پر عائد سفری پابندیاں ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔
عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے سیسگنفکنٹ سیفٹی کنسرن کا اعتراض اٹھا لیا۔ اکاؤ نے سی اے اے کے آڈٹ کے دوران 72.77 فیصد رینکنگ دی تھی۔ سی اے اے کے آڈٹ کے دوران اکاؤ نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا۔
اکائو نے سول ایوی ایشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکائو نے سول ایوی ایشن کے تمام اہم شعبہ جات کا آڈٹ کیا، اکاؤ آڈٹ ٹیم نے کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے کے نظام کا بھی جائزہ لیا، اکاؤ نے ایئر ایوی گیشن، ایئر کرافٹ آپریشن کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے ایئر وردینینس، ایروڈورومز ایئر اسپیس اور اے آئی بی سمیت اہم شعبہ جات کا بھی جائزہ لیا۔