لکی مروت: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہوگیا۔ جے یو آئی (ف) سیٹ جیت گئی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں جے یو آئی نے واضح کامیابی حاصل کی جس میں اسے چیئرمین کی 17 اور میئر کی 3 نشستیں ملیں جب کہ ایک بھی میئر شپ پی ٹی آئی کے حصے میں نہ آئی۔
تحصیل لکی مروت میں الیکشن کے بعد امیدواروں کے حامیوں کے احتجاج پر ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے۔ بیٹنی میں دوبارہ گنتی کے بعد تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہوگیا جس کے بعد جے یو آئی کے امیدوار کو کامیابی مل گئی۔
تحصیل بیٹنی میں جمعیت علماء اسلام کے مولانا انور بادشاہ 1021 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار ظہور الدین 587 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔