اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں عمران خان مردہ باد کے نعرے لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہوا، جلسے میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بھی شرکت کی۔
اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں حکومت مخالف نعرے لگ گئے، نعرے لگانے والے شہری کو پی ٹی آئی کارکنوں نے پکڑ لیا۔
جلسے کے دوران نعروں کی فوٹیج بنانے پر صحافیوں کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔
تحریک انصاف کے کارکن نے عمران خان مردہ باد کے نعرے لگا دیئے،نعرے لگانے والے شہری کو پی ٹی آئی کارکنوں نے پکڑ لیا ،نعروں کی فوٹیج بنانے پر صحافیوں کو روکنے کی کوشش pic.twitter.com/buiTw2gUQl
— Tayyab Khan (@Tayipkhan93) December 3, 2021
اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکن نے عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجا خرم شہزاد نے خطاب کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے اختتام پر پی ٹی آئی کارکن نے مائیک پر وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا تھا۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ،راجا خرم نواز،علی اعوان اور اسد عمر کے خطاب کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن نے عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا بولے کہ
— M Awais Kiyani (@awaiskiyani24) November 27, 2021
اگلے الیکشن میں عوام ہوگی لیکن عمران خان نہیں ہوگا،عمران خان آج ہی استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہوگا، نو عمران،اونلی عوام۔۔ pic.twitter.com/T9ZcmY2eVc
ان رہنماؤں کے خطاب کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ آیا، مائیک سنبھالا اور پیش گوئی کردی کہ سب کچھ ویسا ہی ہوگا جیسا راجا خرم شہزاد نے کہا، پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔
اس شخص نے مزید کہا کہ عمران خان آج استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہے، نو عمران اونلی عوام۔
اس موقع پر شرکا نے حیرت کا اظہار بھی کیا اور اسٹیج پر موجود منتظمین نے مائیک ہٹا کر اسے مزید بات کرنے سے روک دیا تھا۔