اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کے نظام کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی ایوب خان آفریدی نے ملاقات کی اور سپین کے ساتھ دوہری شہریت کے معاملہ، پاکستانی نژاد کارڈ کے بغیر ویزے کے اجراء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کے نظام کو موثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اقدام سے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے گی۔