لاہور: (لاہور نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات ایسے نہیں کہ سکولز بند کیے جائیں۔ امتحانات بھی وقت پر لیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کے تدارک کیلئے سکول بند نہیں کیے جا سکتے۔ کورونا سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا۔ سکول بند کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹس کے مزید کالج کھولنے کی ضرورت ہے۔ نیشل کالج آف آرٹس مزید ترقی کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ہم اسی طرح آگے بڑھتے رہیں گے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ ہرقسم کی شدت پسندی کامقابلہ کرناریاست پر فرض ہے۔ پنجاب میں صحت کارڈ دسمبر میں ملنا شروع ہونگے۔